نوازشریف بحیثیت وزیراعظم ایوان میں ایک بار پھر واپس آئیں گے، شاہد خاقان عباسی

یکم نومبر2017ء کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،بہت جلدبڑی عدالت میں بڑے فیصلے ہوں گے،نوازشریف پرکوئی کرپشن کاچارج نہیں،عدالتی فیصلے کو قوم نہیں قبول نہیں کیا،الزام لگانے والے آج 33ووٹ لیکربیٹھے ہیں،نان ٹیکس افرادکے پیچھاکرینگے، آٹومیٹک اسلحہ لائسنس پرپابندی لگائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں پہلاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 اگست 2017 17:59

نوازشریف بحیثیت وزیراعظم ایوان میں ایک بار پھر واپس آئیں گے، شاہد خاقان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2017ء ) : نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیاہے کہ نوازشریف بحیثیت وزیراعظم ایوان میں ایک بارپھرواپس آئیں گے،ملک میں یکم نومبر2017ء کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،بہت جلدبڑی عدالت میں بڑے فیصلے ہوں گے،نوازشریف پرکوئی کرپشن کاچارج نہیں،عدالتی فیصلے کوپاکستانی قوم نہیں قبول نہیں کیا،الزام لگانے والے آج 33ووٹ لیکربیٹھے ہیں،نان ٹیکس افرادکے پیچھاکرینگے،وفاقی حکومت آٹومیٹک اسلحہ لائسنس پرپابندی لگاکراسلحہ واپس کریں گے۔

انہوں نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کاچارروزقبل جمعہ کوفیصلہ آیا۔جس کی کوئی نظیرنہیں ملتی۔ہم نے فیصلے کوقبول کیالیکن پاکستانی قوم نہیں قبول نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ماہرقانون دانوں نے بھی فیصلے کونہیں مانا۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی توکوئی ایم این اے کہیں نہیں گیا۔کوئی دراڑنہیں پڑی۔

دوتہائی پارٹی میں وزیراعظم کاکوئی امیدوارنہیں تھا۔ جس کانام وزیراعظم نے لیاوہ آج آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کرسی سیاست کی میراث ہے۔یہ مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے کہ کسی رکن نے نہیں کہاکہ میں کرسی تک پہنچناچاہتے ہیں۔ایک اور عدالت لگے گی جوبہت بڑی ہوگی۔انصاف کاتقاضا ہوتاہے کہ ہزارملزم چھوٹ جائیں لیکن ایک بھی بے گناہ کوسزانہ دی جائے۔

نوازشریف پرکوئی کرپشن کاچارج نہیں۔جماعت اسلامی، اے این پی ، ایم کیوایم،شیخ رشید سمیت تمام رہنماء گواہی دیں گے کہ نوازشریف میں کرپشن نہیں دیکھی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اس ملک کوایٹمی طاقت بنایا،معیشت کومضبوط کیا۔اس وقت یہ لوگ وزیرتھے یہ گواہ ہیں۔نوازشریف کاقصوریہ ہے کہ ایل این جی کولاکرصنعتوں کوچلایا۔60ارب ڈالرکی سرمایہ کاری آنابھی نوازشریف کاقصور ہے۔

موٹرویزبن رہے ہیں۔مشرف آٹھ سال حکومت میں ایک ڈیم، موٹروے، بجلی کامنصوبہ دکھادیں۔کیونکہ وہ لوگ جیبیں بھرناجانتے تھے۔الزام لگانے والے آج 33ووٹ لیکربیٹھے ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان نے کہاکہ مجھے اس سیٹ کے بوجھ کااحساس ہے۔اس پرلیاقت بلوچ، ذوالفقاربھٹو، بے نظیربھٹو،جونیجو اور نوازشریف آج بھی موجودہے۔میں 30سال سیاست میں گزارے ہیں۔

30سال قبل میرے اثاثے زیادہ تھے،لائف اسٹائل بھی بڑاتھا۔میں آن دی فلوبات کررہاہوں جس کو تکلیف ہے اس کولاکردکھادوں گا۔انہون نے کہاکہ ملک نے آئین کے مطابق چلناہے۔فوج ، عدلیہ، بیوروکریسی، کاروباری ادارے، پارلیمنٹ سب ایک کشتی کے سوار ہیں۔45دن کیلئے آیاتوکام کروں گا۔45دنوں میں 45مہینوں کاکام کروں گا۔اسحاق ڈارنے اپنی محنت سے معیشت کوآگے بڑھایا۔

سی پیک، سرمایہ کاری کے آنے سے نوکریاں ملیں گی۔اس عمل میں سب کوشامل ہوناہوگا۔آئندہ آپ کی حکومت آئے گی توآپ کوبھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہاں ٹیکس دیناایک آپشنزسمجھاجاتاہے۔لگتاسیاستدان اپنے کام سے مخلص نہیں۔ٹیکس نہیں دینگے توملک کمزورہوگا۔نان ٹیکس پیڈافرادکے پیچھاکرینگے۔اب ٹیکس دیناپڑے گا۔زراعت کومضبوط کرناہے۔یہ ریڑھ کی ہڈی ہے۔

اس حوالے سے ہماری پالیسیاں کامیاب ہوئیں۔سکیورٹی صورتحال بہتربناناحکومت کااولین فرض ہوتاہے۔ہم سب نے ملکراس مسئلے کوحل کرناہے۔انہوں نے چوہدری نثارسے اجازت طلب کرتے ہوئے کہاکہ آٹومیٹک اسلحے کالائسنس کسی ملک میں نہیں دیاجاتا۔اگرمیری کابینہ نے اجازت دی توان لوگوں کیخلاف کاروائی دے گی۔وفاقی حکومت آٹومیٹک اسلحے پرپابندی لگاکراسلحہ واپس کریں گے۔

میری کوشش ہے کہ فوج اور پولیس کے پاس اسلحہ ہولیکن عام شہری کے پاس نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جنوبی ایشیاء کاسب سے بڑاہیلتھ کانظام وضع کیا۔انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ وہاں ہوگی جہاں بل ادانہیں کیے جاتے۔موٹرویزاور ریلویزکانظام نوازشریف کے ویژن کے مطابق دیاجائیگا۔کراچی پیکج کاوزیراعظم نوازشریف نے وعدہ کیاتھا اس پر عمل کیاجائے گا۔کراچی کوامن وامان دیالیکن اب ترقیاتی کاموں کی بھی ضرورت ہے۔فاٹا میں ترقیاتی کاموں کومکمل کریں گے۔