پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کی طالبات کا اعزاز

بدھ 2 اگست 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2017ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں بی ایس انوائرنمنٹل سائنسز کی طالبات مس انعم ریاض اورمس اوریدہ سعیدکو یونائیٹڈ سٹیٹس کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی جانب سے پاکستان کیلئے فنڈ کئے گئے گلوبل انڈر گریجوئیٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت فال 2017اور سپرنگ 2018سمسٹرکیلئے بطور پرنسپل امیدواران منتخب کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روزکالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمداورانعم ریاض نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طالبات کو مبارک باد دی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :