نواز شریف کاقافلہ آج صبح دس بجے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوگا

چوہدری نثار گاڑی ڈرائیورکریںگے

منگل 8 اگست 2017 23:10

نواز شریف کاقافلہ آج صبح دس بجے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کاقافلہ آج منگل کی صبح10بجے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوگا،گاڑی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار ڈرائیورکریںگے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی ریلی کاآغازصبح10بجے پنجاب ہاؤس سے ہوگا،نوازشریف پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک اورزیروپوائنٹ تک فیض آبادتک اپنی گاڑی میں سفرکریں گے اوران کی گاڑی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارخان ڈرائیوکریں گے ،راولپنڈی میں داخل ہوتے وقت نوازشریف کنٹینرمیں سوارہوں گی۔یاد رہے کہ 2009 میں وکلا تحریک کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے دوروں کے دوران ان کی گاڑی پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن ڈرائیو کرتے تھے۔