پیپلزپارٹی ن لیگ کیساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اگلی بارملک میں ہماری حکومت ہوگی،آئین کے آرٹیکل 62،63 پررضاربانی کامئوقف ان کا ذاتی ہے، پارلیمنٹ میں ملٹری اور جوڈیشری کا کوئی کردارنہیں ہونا چاہیے، نوازشریف کا جی ٹی روڈ کارواں ڈرامہ لگتاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 17:44
(جاری ہے)
عجیب بات ہے جب نوازشریف حکومت میں ہوتے ہیں تومیثاق جمہوریت یاد نہیں رہتا۔
نوازشریف ذوالفقاربھٹواور محترمہ پرکیے گئے مظالم کے پیچھے چھپناچاہتے ہیں لیکن ہم ان کوچھپنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم گالی گلوچ کی نہیں نظریاتی سیاست کریں گے۔این اے 120میں اپناامیدوار کھڑاکریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کاجی ٹی روڈکارواں ڈرامہ لگتاہے۔انہیں اس کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بلاول نے نوازشریف کے قافلے میں بچے کی ہلاکت کی مذمت بھی کی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے رابطہ نہیں رے گی۔نوازشریف اگررابطہ کریں گے تب بھی ان سے بات نہیں کروں گا۔بلاول نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62،63پررضاربانی کامئوقف ان کاذاتی ہے۔رضاربانی اگرسمجھتے ہیں کہ سسٹم کوکوئی خطرہ ہے توضرور ڈائیلاگ کریں لیکن میراخیال ہے کہ پارلیمنٹ میں ملٹری اور جوڈیشری کاکوئی کردارنہیں ہوناچاہیے۔اداروں کی ایک دوسرے میں مداخلت کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے اصولوں پرچلتی ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت سے سوال کرتاہوں کہ صوبے میں لوگ کیوں لاپتاہورہے ہیں؟چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سیاسی جج نے آصف زرداری کوانتخابی مہم نہیں چلانے دی۔لیکن اگلی بارملک میں ہماری حکومت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.