یمن میں تقریبا آدھے ملین سے زیادہ ہیضے کے کیسز سامنے آئے اورتقریبا 2،000 افراد ہلاک ہوئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 اگست 2017 16:53

یمن میں تقریبا آدھے ملین سے زیادہ ہیضے کے کیسز سامنے آئے اورتقریبا ..
جینیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پیر کو بتایا کہ یمن میں نصف ملین سے زائد افراد کولرا کی وباء کی وجہ سے متاثر ہیں جو کہ آج سے چار ماہ قبل شروع ہوئی اور اس وباء سے اب تک 1،975 افراد مر چکے ہیں.ہر دن وہاں پانی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری سے متاثر ہونے والے 5000 کیسز سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ڈائیریا اور پانی کی کمی کا شکار نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

۔ ملک میں دو سال سے زائد عرصے سے لگی ہوئی جنگ کی وجہ سے ملک کے دوتہائی حصے کا صحت کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ "یمن میں مشتبہ کولرا کےکیسز سے مرنے والے لوگوں کی مجموعی تعداد اس سال اتوار کے روزتک نصف ملین سے زائد رہی اور اپریل کے آخر تک تقریبا 2000 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

متعلقہ عنوان :