مانسہرہ،کوہ موسی پر مو سم سر ما کی پہلی بر فبا ری

بدھ 16 اگست 2017 16:44

مانسہرہ،کوہ موسی پر مو سم سر ما کی پہلی بر فبا ری
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) ملک کے سیاحتی مقام ناران جھیل سیف الملوک ستر اور بابو سرٹاپ ‘ کوہ موسی کے مصلی کے موسم سرما کی پہلی برفباری سے وادی میں سردی کی لہر پھیل گئی ۔ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی کاغان ‘ ناران ‘ شوگراں اور لالہ زار بابو سرٹاپ سمیت پوری وادی میں گزشتہ رات وادی میں شدید بارش کے ساتھ بلند و بالا چوٹیوں پر موسم کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

وادی میں بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے ۔ بابوسرٹاپ اور لالہ زار بٹہ کندلی میں برفباری کی وجہس ے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ برفباری کے خوبصورت نظارے دیکھنے کے لئے پشاور لاہور سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے خوبصورت وادی کی طرف رخ کر لیا ۔