25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان

منگل 20 فروری 2024 14:25

25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ 27 فروری تک یہ سسٹم اثر انداز رہے گا۔