"وزیراعظم کلثوم نواز"

ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کی اہلیہ کو اگلا وزیراعظم بنائے جانے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 18:42

"وزیراعظم کلثوم نواز"
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کی اہلیہ کو اگلا وزیراعظم بنائے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اور معروف فیشن ڈیزائنر حنا پرویز بٹ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام کے ذریعے حنا پرویز بٹ نے عندیہ دیا ہے کہ کلثوم نواز کو حکمراں جماعت کی جانب سے ملک کا اگلا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ کتنا اچھا لگے گا جب میڈیا پکار رہا ہوگا "وزیراعظم کلثوم نواز"۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ان ہی کی اہلیہ کلثوم نواز بطور ن لیگ کے امیدوار میدان میں اتریں گی۔ جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد ہوں گی۔ این اے 120 میں ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔ جبکہ ن لیگ کے اندرونی ذرائع کے مطابق انتخاب جیتنے پر کلثوم نواز کو شاہد خاقان عباسی کی جگہ نیا وزیراعظم بنا دیا جائے گا۔