ملک میں سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں، سراج الحق

کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے‘ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا‘ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک صوبائیت میں تقسیم ہوا‘ کرپشن کے خلاف مہم کو جاری رکھیں گے،میر جماعت اسلامی سراج الحق میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں‘ کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے‘ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا‘ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک صوبائیت میں تقسیم ہوا‘ کرپشن کے خلاف مہم کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دولت ملک سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی جاتی ہے۔

دولت لوٹنے والوں کو پکڑا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ کرپشن اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا۔ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک صوبائیت میں تقسیم ہوا۔ نظریاتی کرپشن کی وجہ سے ملک سے سو دی نظام ختم نہیں ہوا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف مہم کو جاری رکھیں گے۔