وادی میںپرامن سیاسی جدوجہد پر سخت ترین پابندیاں نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کررہی ہیں‘ انورادھابھسین جموال
کشمیر میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی بھارتی فوج کے خلاف لڑنا چاہتی ہیں کیونکہ یہاں پرامن مزاحمت کیلئے زمین تنگ کی گئی ہے‘سرکردہ صحافی
اتوار 20 اگست 2017 15:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برہان وانی کو نوجوان ظلم و جبر کے خلاف ایک علامت سمجھتے تھے اور ان کی شہادت کے بعد نوجوانوں کے ہاتھوں میں کمان آئی اور لڑکیوں نے بھی ہاتھوں میں پتھراٹھائے ۔
انہوں نے کہا نوجوانوں کی طرف سے عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے میں کمی نہیں آرہی ہے اور اگر کمی ہے تو فنڈز اور ہتھیاروںکی دستیابی میں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے غصے اور بغاوت کو گزشتہ برسوں کے ظلم و تشدد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں ہندو فسطائی جماعتوں کے اقتدار میں آنے سے اس میں مزید شدت پیدا ہوئی جبکہ ان جماعتوں کے فرقہ پرست نظریے اور سیاست نے اس میں پیٹرول کا کام کردیا۔بھسین نے کہا کہ گائے کے گوشت پر سیاست،لو جہاد، دفعہ370کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں اور 2014ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بھارتی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات کے علاوہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کی تشکیل نے کشمیری مسلمانوں کو پشت بہ دیوار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے مخصوص بستیوں اور سینک کالونیوں کی تعمیر کی باتوں نے کشمیریوں کے اعتماد کو مزید جھنجوڑا اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے اور اس طرح یہ آتش فشان تیار ہوتا رہا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.