کشمیر سے دستبرداری کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ، شفیق الرحمن
کستانی اور کشمیری لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، دستبرداری کی باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں اور ایسا کرنے والے کشمیری خون سے غداری کریں گے، مسئول جماعة الدعوہ اسلام آباد
اتوار 20 اگست 2017 21:00
(جاری ہے)
حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی سے کشمیریوں کو مضبوط پیغام نہیں دیا جا سکا۔قائد اعظم کی کشمیر پالیسی سے انحراف کرنا درست نہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدقباء میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شفیق الرحمن نے کہا کہ تکمیل پاکستان کے لیے کشمیری سبز ہلالی پرچم تھامے قربانیوں کی نئی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔
آزادی کے متوالے سنگ بازکشمیری نوجوان کسی صورت غاصب بھارت کا قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ایسی صورت حال میں دستبرداری کی باتیں کرنا سمجھ سے بالا تر ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر عالمی سطح پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ کشمیر پر ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کا تھا۔ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروانے کے لیے ہمارے حکمران بھی عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز پہنچائیں۔دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں حافظ سعید کی صورت میں کشمیریوں کی مضبوط آوازپابند سلاسل ہے۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین بھی نظربند ہیں اور ہزاروں سرگرم کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، لیکن نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں اور ملکوں نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ اپنی شہ رگ کو دشمن کے استبدالی پنجے سے نجات دلانا ہمارا قومی و ملی فریضہ ہے۔ بھارتی حکمران اور ان کا میڈیا پراپیگنڈا کے ذریعے تحریک آزادی جموں کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن افسوس ہمارے ہاں حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی جارہی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.