حالات یہ بتارہے ہیں کہ نیب ریفرنس میں نواز شریف جلد گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست سے مکمل طور پر آؤٹ ہوجائیں گے، شیخ رشید احمد
شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کبھی بھی شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ میں حاکمیت کو تسلیم نہیں کریں گی، نواز شریف نے اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کررکھی ہے، اس پالیسی سے جمہوریت کو تو نہیں بلکہ انہیں خود نقصان ہوگا،میڈیا سے بات چیت
اتوار 20 اگست 2017 22:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عوامی مسلم لیگ سندھ کے صدر سید ریحان شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کوئی نئی بات نہیں نکلی ہے۔ اس وقت پرویز رشید چوہدری نثار پر حاوی ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار نے اپنے اختلاف کی وجہ تو نہیں بتائی، وہ پکے مسلم لیگی ہیں۔ حالات کچھ بھی ہوں، وہ پارٹی تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اس بات کو مانتے ہیں کہ چوہدری نثار ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں۔ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے مشیروں نے آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ نواز شریف اب بھی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ وہ اب بھی ٹکراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ نواز شریف کو سمجھنا چاہئے اور اپنے سیاسی مشیروں کو تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ فوج اور سیکورٹی اداروں کی وجہ سے قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف شاہد خاقان عباسی پر اعتبار کررہے ہیں۔ کل وہ اگر ان کا کوئی کام نہیں کریں گے تو وہ اس کو بھی اسکرین سے آؤٹ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جس جس نے کرپشن کی ہے، سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ جلد وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحادوں کا بننا ایک فطری عمل ہے۔ اب سیاسی پنچھی اپنے گھونسلے تبدیل کریں گے اور نئے گھرانے تلاش کریں گے۔#مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.