سابق ڈی آئی جی بلوچستان پولیس ریاض احمد کیخلاف گھیرا تنگ‘ کروڑوں روپے کے مزید اثاثے سامنے آ گئے
ڈی جی نیب نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں
بدھ 23 اگست 2017 14:50
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان کی سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے خلاف دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے دو ران سروس مختلف عہدوں پر رہ کر بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے ڈی ایچ اے لاہور، بحریہ ٹاون اسلام آباد، پارک انکلیو اسلام آباد پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی، ایڑن ویلیو ہومز لاہور ، نیشنل پولیس فاونڈیشن گولڑہ شریف اسلام آباد، حب، گوادر، ڈی جی خان اور زیارت میں انتہائی قیمتی بنگلے ، فلیٹس اور پلاٹس ، گاڑیاں ودیگر اثاثے بنائے۔
ملزم کے خلاف تحقیقات کے دوران 35 بینک اکاونٹس بنانے کا بھی انکشاف ہوا جبکہ ملزم نے اپنے رشتہ داروں کے نام کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس بھی بنا رکھے تھے۔ واضح رہے نیب بلوچستان نے ناقابل تردید ثبوت اکٹھے کر کے ملزم کو چند ماہ قبل گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا تھا ، جبکہ کیس سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس بھی عدالت میں دائر کیاگیاتھا ۔اثاثہ جات کیس میں ملزم کے رشتہ داروں کے علاوہ و دیگر معاونین کی بھی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
-
مہندی اور بارات کے بعد اے ایس پی شہربانو کے ولیمے کی ویڈیو وائرل
-
آن لائن جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ، ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتارکرلئے گئے
-
میں نے خود کو عوامی رفاہی و فلاحی خدمات کے لئے وقف کر رکھا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور غریب آدمی کی بہتری کیلئے ٹیکس کے قانون میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی ہمارا قومی فرض ہے،وفاقی وزیر قانون و انصاف کی وفاقی ..
-
سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ایس ڈی پی این ایچ اے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ اجلاس
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.