
شہدائے انقلاب مارچ کی یادگار پر خصوصی دعائیہ تقریب
پاناما کے بعد ’’میٹرو لیکس‘‘ نے قاتل اعلیٰ کے چہرے پر پڑا نقاب ہٹا دیا:عوامی تحریک شریف برادران ملکی تاریخ میں عبرت کا نشان بنیں گے،ڈاکٹر حسن محی الدین کا تقریب سے خطاب بے گناہوں کا خون اور مظلوموں کی آہیں رنگ لائیں گی ،چیئرمین سپریم کونسل ویمن لیگ کی طرف سے قرآن خوانی اور شہداء کی یادگار پر شمعیں روشن کی گئیں
بدھ 30 اگست 2017 20:45
(جاری ہے)
بے گناہوں کا خون اور مظلوموں کی آہیں رنگ لائیں گی ،ڈاکٹر حسن محی الدین نے یادگار پر فاتحہ خوانی کی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ورثاء کی طرف سے ، صبراور استقامت کے مظاہرے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر تمام ونگز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور فورم کے سربراہان و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
ویمن لیگ کی طرف سے مرکزی صدر فرح ناز،افنان بابر، عائشہ مبشر، آمنہ بتول، زینب ارشد، کلثوم طفیل، اقراء یوسف جامی، کلثوم قمر، میمونہ شفاعت، بلقیس رانی و دیگر کارکنان نے قرآن خوانی کی اور یادگار پر شمعیں روشن کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ 17 جون 2014 ء کو قاتل حکمرانوں نے ماڈل ٹائون لاہور میں ہمارے 14 کارکنوں جن میں ہماری دو بہنیں بھی شامل تھیں کی جانیں لیں، درجنوں کو زخمی کیا اور جب انصاف کیلئے عوام کے سب سے بڑے نمائندہ ایوان پارلیمنٹ کے سامنے گئے تو وہاں بھی ریاستی غنڈہ گردی کرتے ہوئے شریف برادران کے حکم پر مزید 7 کارکنوں کو شہید، سینکڑوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انصاف بشکل قصاص کیلئے آخری حد تک جائیں گی،بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے دہشتگردی کی دفعہ کو دہشتگردوں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے سیاسی کارکنوں کے خلاف استعمال کیا۔ اگست 2014 ء میں گوجرہ میں ہمارے بے گناہ کارکنوں کو پولیس نے گھروں سے اٹھا کر دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار کیا جو اڑھائی سال تک جیلوں میں رہے ۔ الحمداللہ دو روزقبل سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کر دیا ہے جس کے باعث ہمارے 8 کارکنوں کی رہائی عمل میں آرہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کو سیاسی کارکنوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کی قانونی دہشتگردی کے مرتکب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان وطن عزیز میں انصاف اور انقلاب کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی کارکن لٹیروں کیلئے لوہے کا اصلی چنا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخاب بے رحم احتساب کیلئے عوامی تحریک نے جانی ،مالی قربانیاں دیں یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.