احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:57

احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے واضح کیا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، اس وجہ سے پولی کلینک سے پریس کلب تک ایک سائیڈ پر سڑک کو بند کیا گیا ہے،مظاہرین کے ایسے مطالبات ہیں جن کو حکومت پورا نہیں کرسکتی، کچھ معاملات عدالتوں میں بھی ہیں،لاپتا افراد کمیشن اس پر کام کر رہا ہے، ہم بھی لاپتا افراد سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، اس وجہ سے پولی کلینک سے پریس کلب تک ایک سائیڈ پر سڑک کو بند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلال چودھری نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں، مختلف طریقوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ سیٹل نہ ہونے کی بڑی وجہ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات ہیں، ان کے ایسے مطالبات ہیں جن کو حکومت پورا نہیں کرسکتی، کچھ معاملات عدالتوں میں بھی ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ لاپتا افراد کمیشن اس پر کام کر رہا ہے، ہم بھی لاپتا افراد سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔