بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:40

بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)بلوچستان کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے (kl) چھ ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیاجس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

مراسلے میں پانچوں اضلاع میں جمعہ کی سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر (ہفتہ ) کی رات 9 بجے تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس امن ومان کے پیش نظر پہلے ہی بند ہے۔