Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:47

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کا سیلابی علاقوں کا دورہ ، افسران نے بوٹس میں سوار ہو کر ہیڑے ، گنیش پور ، لالوآنہ ، جٹاں دا واڑہ سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ضلعی سربراہان نے سیلابی دیہاتوں میں کھانے ، صاف پانی ، ونڈے اور چارے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب و دیگر انتظامی افسران فلڈ ریلیف اور بحالی کے انتظامات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ سیلاب زدہ شہریوں کی بحالی اور سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنا رہی ہے۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی سے ضلع ننکانہ صاحب کے 121 دیہات کے 30 ہزار افراد متاثر ہوئے ، سیلاب سے 45 ہزار ایکڑ سے زا ئد د رقبے پر کاشت مختلف فصلوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 17 رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں ، 5 سڑکوں کی بحالی کا مکمل ، دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے ، مختلف مقامات پر 26 فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 9 خیمہ بستیاں لگائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزانہ 6 ہزار سے زائد لوگوں کو تین وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ابتک 10 ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

صفائی ، بجلی اور بنیادی سہولیات اور متاثرین کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی دستیابی ، فروٹس ، بچوں کو دودھ کی فراہمی جاری ہے، ریلیف کیمپس میں فیلڈ اسکول قائم ، مویشیوں کی خوراک کی تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مچھر اور ڈینگی سپرے، عارضی واش رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کو تیز کر دیا گیا ہے اور متاثرین کی ضروریات کی مسلسل نگرانی جاری کی جا رہی ہے۔

شہریوں کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے ، متاثرین کی فلاح کے لیے پرعزم ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات