چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ ہو سکتی ہے،بھارتی آرمی چیف

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ،چین بھارت سے ڈکلام کا علاقہ چھیننے کیلئے پرتول رہا ہے ہمیں اس کیلئے تیار ہونا چاہیے، چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے،جنرل بپن راوت کا تقریب سے خطاب

بدھ 6 ستمبر 2017 23:29

چین اور پاکستان سے بیک وقت جنگ ہو سکتی ہے،بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پراور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے تفصیلا اپنی فوج کے مئو قف کی وضاحت کی۔

(جاری ہے)

جنرل راوت کا کہنا کہ بھارتی فوجی دستوں کو چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر ہمارے فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈکلام کا علاقہ چھیننے کے لئے پرتول رہا ہے اور ہمیں اس کے لئے تیار ہونا چاہیے ۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لئے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :