آزادکشمیر گزیٹیڈآفیسرایسوسی ایشن کا سرکاری آفیسران وملازمین کے لیے دوران سروس اموات کی صورت میں وفاق میں نافذالعمل ڈیتھ پیکیج کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھانے اور اس پرفوری عمل درآمد کا مطالبہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) آزادکشمیر گزیٹیڈآفیسرایسوسی ایشن نے سرکاری آفیسران وملازمین کے لیے دوران سروس اموات کی صورت میں وفاق میں نافذالعمل ڈیتھ پیکیج کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھانے اور اس پرفوری عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ۔ ریاست میں سرکاری ملازمت جغرافیائی اور موسمی تغیرات کی وجہ سے زیادہ مشکل وکٹھن صورتحال سے دوچار ہیں اور دوران سروس حادثاتی اموات کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے ۔

چوہدری اسحاق نے خدمت خلق میں نام پیداکیا ، خدمت خلق سے متعلق اداروں سے وابستگی ان کی بے آسرا اور ضرورت مندوں کے لیے محبت کی روشن مثال ہے، ان کی بے وقت موت پر افسردہ ہیں ۔یہاں گزیٹیڈ آفیسرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٖفیسر گریڈ20اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر چوہدری اسحا ق کی حادثاتی موت پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقدہوا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سردار جاوید ایوب نے کی جبکہ ریفرنس میں تنظیم کے عہدیداران اورآفیسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزیٹیڈ آفیسرایسوسی ایشن کے صدر اور ناظم اعلیٰ سیاحت سردار جاوید ایوب نے کہاکہ چوہدری محمد اسحاق ہمہ وقت مخلوق کی خدمت پر ماموررہے اور بے آسرا اور ضرورت مند مخلوق ہی ان کی کنبہ تھی ،ان کی بے وقت موت سے نہ صرف آفیسرزکمیونٹی غم زدہ ہے بلکہ ہزاروں ضرورت مند عام لوگ بھی افسردہ ہیں جن کے لیے وہ ہروقت ہر فورم پرجدوجہد کرتے رہے ۔

انہوں نے کہاکہ موت کا وقت مقررہے مگر چوہدری اسحاق جیسی عجزوانکساری سے پیکر شخصیت کا بے وقت چلے جانا کمیوٹنی کے لیے خلا پیداکرگیا ہے جس کی تلافی ممکن نہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب وبے کسوں کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے اللہ ان کی آگے کی منزلیں آسان کرے ۔تعزیتی ریفرنس سے سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید سلیم گردیزی، راجہ امداد، نوید گیلانی ، وحید گیلانی ، سردار ظہیر ودیگر نے بھی خطاب کیا اور چوہدری اسحاق کی خدمات پر انہیںخراج عقیدت پیش کیا ۔

شرکاء کی جانب سے ریفرنس کے موق پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے گزیٹیڈ آفیسران ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ڈیتھ پیکیج نافذالعمل ہے جس کے تحت دوران سروس آفسیران وملازمین کی اموات پر لواحقین کو معقول مدد کی جاتی ہے ۔اس ڈیتھ پیکیج کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بھی بڑھایا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے ۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہاکہ اس مطالبے کو ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل کیا جارہا ہے ۔/

متعلقہ عنوان :