ووٹ کی طاقت ایٹم بم کی طاقت سے زیادہ ہے،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنے کیلئے کسانوں کو کھیتوں سے ،مزدوروں کو فیکٹریوں سے اور عام آدمیوں کو جھونپڑیوں سے باہر نکلنا ہوگا،پاکستانی قوم شیر اور باصلاحیت لیکن قیادت بزدل ملی،برما جل رہا ہے، برہنگیا میں بے گناہ معصوم اور نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن حکومت وقت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ کی گئی ، ، نااہل وزیر اعظم یہ کہتا ہے کہ مجھ کو نکالا کیوں میں کہتا ہوں کہ جب پرویز مشرف کے کو ملک بدر کرکے جدہ بھیجا گیا اس وقت نواز شریف نے مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ پر بیٹھ کر یہ کہا تھا کہ ایک بار مجھ کو دوبارہ موقع ملاتو میں پاکستان میں نظام مصطفیؐ رائج کرونگا ،خانہ کعبہ کے غلاف کو پکڑ کر نواز شریف نے کہا تھا کہ اے اللہ مجھ کو ایک موقع دوبارہ دے لیکن تم نے اقتدار لینے کے بعد نظام مصطفیؐ کیلئے کچھ نہ کیا، میں کہتا ہوں کہ تم کو عاشق رسولؐ ممتاز قادری کے خون نے پکڑا پھر بھی کہتے ہوکیوں نکالا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:20

ووٹ کی طاقت ایٹم بم کی طاقت سے زیادہ ہے،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت ایٹم بم کی طاقت سے زیادہ ہے،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنے کیلئے کسانوں کو کھیتوں سے ،مزدروں کو فیکٹریوں سے اور عام آدمیوں کو جھونپڑیوں سے باہر نکلنا ہوگا،پاکستانی قوم شیر اور باصلاحیت ہے لیکن افسوس ہے ان کو قیادت بزدل ملی،برما جل رہا ہے، برہنگیا میں بے گناہ معصوم اور نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن حکومت وقت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ کی گئی ،ترقی کا صدر طیب اردگان برما جاسکتا ہے تو ہمارئے حکمران وہاں کیوں نہیں جاکر احتجاج کرتے ،17تاریخ کو یہ امریکہ دوبارہ جارہے ہیںلیکن برما کے بے گناہ مسلمانوں کے لیے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں، نااہل وزیر اعظم یہ کہتا ہے کہ مجھ کو نکالا کیوں میں کہتا ہوں کہ جب پرویز مشرف کے کو ملک بدر کرکے جدہ بھیجا گیا اس وقت نواز شریف نے مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ پر بیٹھ کر یہ کہا تھا کہ ایک بار مجھ کو دوبارہ موقع ملاتو میں پاکستان میں نظام مصطفیؐ رائج کرونگا ،خانہ کعبہ کے غلاف کو پکڑ کر نواز شریف تم نے کہا تھا کہ اے اللہ مجھ کو ایک موقعہ دوبارہ دے لیکن تم نے اقتدار لینے کے بعد نظام مصطفیؐ کے لیے کچھ نہ کیا، میں کہتا ہوں کہ تم کو عاشق رسولؐ ممتاز قادری کے خون نے پکڑا پھر بھی کہتے ہوکیوں نکالا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاںشیخوپورہ میں لاہور روڈ پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل میاں نواز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر جاکر وعدہ کرکے آیا تھا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقہ کی رہائی کے لیے امریکہ میں جاکر صدر اوبامہ سے بات کرئے گا لیکن نواز شریف نے چار سالہ دور حکومت میں امریکہ کے دورئے کئے نہ ہی صدر اوبامہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کی اور نہ ہی ڈونل ٹرمپ سے جاکر بات کرسکا اس سے بڑ ھ کر اور کون سے بزدلی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے میرا مطالبہ ہے کہ باقی6000لیٹروں کا بھی احتساب کیا جائے،اگر میں ایک کانام لونگا تو دوسرئے کام نہ لوں یہ مجھ کو زیب نہیں دیتا ،انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو برطرف کیا،سپریم کورٹ کا فرض ہے کہ باقی کرپٹ لوگوں کا بھی احتساب کرئے ،آج پاکستان کی حالت ذار پر رونا آرہا ہے یہاں دودھ خالص نہیں ،مصالحہ جات خالص نہیں چائے خالص نہیں ،دوائی خالص نہیں،پینے کا غریب کو صاف پانی مہیا نہیں ہورہا ہے،یہ چند لٹیرئے ہیں کہ ان کے بنک بیلنس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پاکستانی قوم گندگی سے رزق تلاش کرنے پر مجبور ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ان کا احتساب کرنے کے لیے سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا حکمرانوں کا احتساب بندوق اٹھا نے کی ضرورت نہیں معاشی دہشتگردوں کا مقابلہ ووٹ کی طاقت سے کرنا ہوگا آپ کا ووٹ ایٹم بم سے زیاہ طاقت رکھتا ہے اس کا درست استعمال کروں اور اہل لوگوں کو منتخب کرو جو بھی نظام مصطفے ؐ کو رائج کروائے گا ہم اسکے ساتھ ہیں۔