عمران نیازی کا تختہ الٹ گیا ،عائشہ گلالئی کا پارٹی میں دھڑا بنانے کا اعلان
تحریک انصاف ہماری جماعت ہے منشورتبدیل کریں گے، پرانے لوگوں کے ساتھ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا عوام کا پیسہ اس طرح لگایا گیا جیسے عمران نیازی کا اپنا ہو ،نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں،عمران نیازی ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں،پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 19 ستمبر 2017 13:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو سوچنا چاہیے کہ وہ لاہور کا ضمنی انتخاب کیوں ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک سے کیسے کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ارب پتیوں اور وڈیروں کو ملا کر کیسے غریب اور مڈل کلاس کی بات کرسکتے ہیں، عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں مشورہ دیتی ہوں کہ وہ ووٹ نہ ملنے پر لاہور کے عوام کے خلاف عدالت جائیں۔
عائشہ گلالئی نے کہا عمران نیازی مڈل کلاس والوں پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں جس طرح مجھ پر کرپشن کا مقدمہ کیا لیکن عدالت نے مجھ پر کرپشن کے الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے ایک بار پھر عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کردار سے عاری شخص ہیں اور ان کا خواتین کے ساتھ رویہ درست نہیں، عمران نیازی پاکستان کی خواتین کا استحصال کررہے ہیں۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران نیازی حاسد شخص ہیں، وہ جس شیخ رشید کو کچھ سال پہلے چپڑاسی رکھنے پر راضی نہیں تھے اب اس شخص کو ہی وزیراعظم نامزد کردیا، کیا انہیں جہانگیر ترین اور شاہ محمود سمیت کسی پارٹی کے شخص پر اعتماد نہیں جو کسی اور جماعت والے کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر گوندل، بابر اعوان، فردوس عاشق اور علیم خان جیسے لوگ جماعت پر قبضہ کرچکے ہیں، عمران نیازی نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی کے معاملات سونپ دیئے ہیں اور پارٹی کو 1996 سے چلانے والوں کو نظر انداز کردیا گیا۔عائشہ گلالئی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک پر بھی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک ٹھیکیدار اور کرپٹ انسان ہیں، انہیں صوبے کا وزیراعلی بنادیا گیا اب ان کے خلاف احتساب کمیشن کیسے کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بزدل اور منشیات کے عادی ہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں، اب پارٹی میں ان کا تختہ الٹ گیا ہے، اکبر ایس بابر اور جسٹس وجیہہ سمیت دیگر ایم پی ایز بھی میرے ساتھ آنے کو تیار ہیں، ہم جلد مل کر ایک میٹنگ کریں گے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل اور جلسے کا اعلان کریں گے۔عائشہ گلالئی نے کہا تحریک انصاف ہماری جماعت ہے ہم اسی جماعت کے منشور کو تبدیل کریں گے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے اس سے قبل بھی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جب کہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کی تردید کی اور عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط لکھ کر انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.