گورنر پنجاب کی محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو ، بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا ، نیک تمنائوں کا اظہار،این اے 120 کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی،گورنرسے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفدکی ملاقات
منگل 19 ستمبر 2017 22:02
(جاری ہے)
وفد میں راجہ محمدانور ، چوہدری افتخار احمد، حافظ محمد ایوب ، لیاقت علی قادری ، الحاج محمد صادق بٹ، چوہدری نصر اقبال ، چوہدری شبیر احمد ،وحیدالدین ، عدنان عباس اور ملک شہباز احمد بھی شامل تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ امن و امان ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے جسے یقینی بنانے کے لیے عام آدمی کی شمولیت بھی اُتنی ہی ضروری ہے جنتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ۔انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلی لائے بغیر جرائم کی روک تھام کے اہداف کا حصول نا ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے تھانہ کلچر کی اصلاح کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج عام شہری کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تھانوںکے سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن اور اسے آئن لائن سسٹم سے منسلک کرانا ،ایف آئی آر کے اندراج کے عمل کو آسان بنانایہ وہ تمام اقدامات ہیںجن سے عوام کا تھانوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سی پی ایل سی کی تشکیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ چئیرمین امجد فاروق نے کہا کہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کی تشکیل سے عوام کو پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے میں مدد ملتی ہے اور کمیٹی مانیٹرنگ کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کامداوا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.