صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،گورنر سندھ
تعلیم ، صحت اور کاروبار کے شعبوں میں ھندو کمیونٹی نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، وفد سے ملاقات
جمعرات 21 ستمبر 2017 19:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں خصوصاً ھندو برادری کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، اس کمیونٹی سے نامور طبی ماہرین، تعلیمی ماہرین اور بڑے تاجروں نے صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے اپنا علیحدہ وطن حاصل کیا تاکہ وہ اسلام کی اصل روح کے مطابق اپنی زندگیاں گزارسکیں۔ اسلام ہمیں اخوت، رواداری اور بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کی بدولت صوبہ میں ھندو ، عیسائی ، سکھ اور دیگر اقلیتیں اپنے مذہبی عقائد کی ادائیگی میں مکمل طور پر آزاد ہیں ۔ ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ صوبہ بھر میں کئی سو سال پرانے مندر موجود ہیں جہاں ھندو برادری اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی بلا خوف و خطر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ھندو کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ مزید سکون کے ساتھ صوبہ سندھ اور ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.