پاکستان ہلال احمر سوسائٹی سندھ کا سہ سالہ جنرل اجلاس
اتوار 24 ستمبر 2017 17:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب، دیگر قدرتی آفات اور حادثات کے دوران ہلال احمر کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔
انہوں نے سوسائٹی کی جانب سے اسکول سیفٹی پروگرام کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ طالب علموں اور اساتذہ کو کسی حادثہ یا دہشت گردی کے واقعہ کی صورت میں اپنے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کرنا ایک زبردست کاوش ہے جس کے لئے ناروے کی ریڈ کراس کا تعاون بہت خوش آئند ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہلال احمر کراچی کے علاوہ صوبہ کے دیگر 16 اضلاع میں کام کر رہی ہے جبکہ اس کے دائرہ کار کو پورے صوبہ تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ بھر کے عوام اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ گورنر سندھ نے سوسائٹی کی جانب سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور اربن ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم (Urban Disaster Response Team)کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تکمیل سے صوبہ بھر میں کسی حادثے یا ناگہانی آفت کی صورت میں فوری مدد کا ایک بہترین نظام عمل میں آئے گا اور قیمتی انسانی جانیں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کو اگلے تین سال کے احداف کو واضح طور پر متعین کرکے عمل کرنا ہوگا جس کے لئے ان کی ہر ممکن مدد سوسائٹی کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو خصوصاً نوجوان والینٹرز کی خدمات حاصل کرنے پر توجہ دینا ہوگی تاکہ مزید موثر اور فعال انداز میں انسانی خدمت کا فریضہ انجام دیا جاسکے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سیکریٹری کنور وسیم نے گورنر سندھ کو سوسائٹی کی کارکردگی، مسائل ، احداف اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ سہ سالہ اجلاس کی کاروائی 2014ء سے 2016ء تک آڈٹ شدہ حسابات اگلے تین سال کے لئے آڈیٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.