وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کریں،تحریک انصاف نے نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا
ملکی حالات خراب ہیں،وزیراعظم جمہوریت کوبچانے کیلئے کوفریش عوامی مینڈیٹ کیلئےالیکشن کااعلان کریں،نیب اسحا ق ڈارکا نام ای سی ایل میں ڈالے،کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوکیونکہ نگران حکومت ،نیب چیئرمین کی تقرری اپوزیشن لیڈراور حکومت ملکرکرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 17:59
(جاری ہے)
بجلی پرٹیکس لگارہے ہیں جس سے ایکسپورٹ اور صنعتی سیکٹرتباہ ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خارجہ اموریہ ہیں کہ جب پالیسی بن رہی تھی توکہاں تھا؟ہماراوزیرخارجہ؟کیونکہ امریکاافغانستان میں ناکام ہواہے۔ لیکن ہمارے وزیراعظم نے فنانشل ٹائمزمیں بیان دیاکہ ہمیں گھرٹھیک کرناچاہیے۔یہی بات دہلی کررہاہے۔یہی ڈان لیکس ہے۔جس میں کہا گیا کہ ہماری فوج ذمہ دارہے۔ہمارے وزیراعظم اور وزیرخارجہ پاکستان کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔ کیا ان کوآج پتا چلاہے کہ گھرکوٹھیک کرناہے۔ وزیراعظم پھرکہتاہے کہ کابل میں حملہ ہواتوپاکستان سے لوگ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کالعدم داعش کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔اس کاکون ذمہ دارہے؟ میراشک بالکل ٹھیک ہے کہ اپنی فوج کوبدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نوازشریف میراوزیراعظم ہے۔کرپشن، منی لانڈرنگ، جعل سازی پرسپریم کورٹ کے پانچ ججزنے نوازشریف کونااہل قراردیا۔اس کے باوجود وزیراعظم شاہد خاقان کہیں کہ میں نوازشریف کووزیراعظم مانتاہوں ۔اس کامطلب آپ سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانتے۔پھر باقی لوگ کیوں عدالتوں کے فیصلے مانیں؟ عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں کہ دنیاکی جمہوریت میں ایسانہیں ،کہ نااہل اور مجرم وزیراعظم کوبچانے کیلئے پارٹی کاسربراہ بنادیاجائے۔ابھی تونوازشریف نے واپس آکرجیلوں میں جاناہے۔یہ لوگ جمہوریت کونقصان پہنچارہے ہیں۔ایل این جی سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کواسمبلی میں آکرجواب دیناچاہیے۔اورنج ٹرین پر200ارب کاخرچہ آئے گا۔قوم کے پیسوں کوچھپایانہیں جاسکتا۔ میٹروملتان میں چین نے بتایا کہ پونے دوارب روپے کاکمیشن بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک طرف اور دوسری طرف امریکاپاکستان کودبارہاہے۔اسمبلی کا کورم ہی پورانہیں ہورہا۔ایسے میں مطالبہ کرتاہوں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوفریش مینڈیٹ لینے کیلئے الیکشن کااعلان کیا جائے۔جمہورت کوبچانے کیلئے عوام سے مینڈیٹ لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ ہے کہ اسحا ق ڈار کواب بیرون ملک نہ جانے دیاجائے بلکہ نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔مجھے شک ہے خاقان عباسی شریف فیملی کوتحفظ فراہم کریں گے۔ یہ بڑاتاریخی واقعہ ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کونہیں ہوناچاہیے۔کیونکہ نیب چیئرمین اپوزیشن اور حکومت نے ملکربنانا ہے، دوسرا نگران حکومت اور تیسراالیکشن کمیشن کیلئے اپوزیشن لیڈرتبدیل ہوناچاہیے۔حکومت کوچاہیے کہ فاٹامیں جب مفاہمت ہے توپھرفاٹاکاکیوں انضمام نہیں کیاجارہا؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.