وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اقوام متحدہ میں خطاب خوش آئند ہے‘میاں مقصوداحمد
کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
اتوار 24 ستمبر 2017 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کو فعال کرداراداکرنا چاہئے۔
اسلامی ممالک بھارت سے اپنے تجارتی وسفارتی روابط منقطع کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ملکوں کے مسائل کے حوالے سے اقوام متحدہ کاکردار افسوس ناک ہے۔کشمیر اور فلسطین کے ایشوعالمی ادارے کے پلیٹ فارم پر طویل عرصے سے موجود ہیں مگر یواین او ان اہم مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اگر کشمیر اور فلسطین کے معاملات حل ہوچکے ہوتے تو دنیا میں حالات مختلف ہوتے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم رکوائے۔ہندوستانی افواج کو جموں وکشمیر سے نکالاجائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق وہاں استصواب رائے کرایاجائے۔ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکرنے سے انکاری ہے۔عالمی برادری بھارت پر دبائوڈالے کہ وہ کشمیریوں کوحق خود ارادیت دے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جب بھی کبھی پاکستان مسئلہ کشمیر کو کسی عالمی فورم پر اٹھاتا ہے بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال گولہ باری کرکے دنیا کی نظریں کشمیر ایشو سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔سیالکوٹ میں ہندوستان کی حالیہ جارحیت میں معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیاہے۔حکومت پاکستان بھارتی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے اور عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھایاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.