پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں ‘ عارف لوہار

جمعہ 29 ستمبر 2017 14:34

پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں ‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 ستمبر2017ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی گانے آج بھی مقبول ہیں مگر بدقسمتی سے نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں آج بھی لوگ سب سے زیادہ پنجابی گانے پسند کرتے ہیں کیونکہ پنجابی گانے بہت آسانی سے ہر کسی کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پنجابی گلوکاری کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا لیکن بدقسمتی سے آج کل نئے گلوکار اردو اور انگلش گانوں کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔