جائیداد کا تنازع، سنجے کپور کی بیوہ پریا کا کرشمہ کپور پر زبانی حملہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 23:01

جائیداد کا تنازع، سنجے کپور کی بیوہ پریا کا کرشمہ کپور پر زبانی حملہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)جائیداد کے جاری تنازع کے دوران آنجہانی بھارتی بزنس مین سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور نے اپنے شوہر کی سابق اہلیہ کرشمہ کپور پر زبانی حملہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں حالیہ سماعت کے دوران پریا نے کرشمہ پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سنجے نے کرشمہ کو کئی سال پہلے چھوڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

سنجے کی جائیداد پر لڑائی اس وقت تیز ہو گئی جب کرشمہ اور سنجے کے بچوں سمیرا اور کیان نے پریا پر والد کی وصیت میں جعل سازی کر کے انہیں وراثت سے خارج کرنے کا الزام لگایا۔ایک روز قبل دورانِ سماعت وکیل راجیو نیئر نے کہا کہ پریا سنجے کی قانونی بیوی ہیں، محبت اور الفت کے یہ سب دعوے اس وقت کہاں تھے جب کرشمہ نے سپریم کورٹ میں سنجے سے طلاق کیلئے طویل قانونی جنگیں لڑی تھیں منشیات کے استعمال اور تشدد کے الزامات لگائے تھے۔وکیل نے کرشمہ سے مخاطب ہو کر کرشمہ اور سنجے کی 2016 میں ہونے والی طلاق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر نے آپ کو کئی سال پہلے چھوڑ دیا تھا اور گزشتہ 15 سال سے آپ کہیں نظر نہیں آئی تھیں۔