کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر مذاق اڑایا جاتا رہا ہے، اشناہ شاہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:32

کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر مذاق اڑایا جاتا رہا ہے، اشناہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان کا بچپن کینیڈا میں گزرا، انہوں نے وہیں تعلیم بھی حاصل کی، جس وجہ سے ان کے انگریزی بولنے کا انداز کینیڈین ہوتا ہے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

ادکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے بھائی بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر ان کا مذاق اڑاتے رہے ہیں، باقی لوگ بھی ان پر طنز کرتے رہے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف کوئی غلط انگریزی بولتا ہے تو بھی پاکستانی عوام اس پر تنقید کرتے ہیں اور اگر کوئی اچھی انگریزی بولے تو اس پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے انداز میں بات کر رہا ہے۔اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کسی بھی حال میں خوش نہیں جب کہ پنجابیوں کو اپنی زبان پر فخر کرنا چاہیے، ان کی زبان میں بنائی گئی موسیقی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :