ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:06

ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ادکارہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑلیا جب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے فالوورز نے ان کی اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے، ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجتبیٰ لاکھانی کا نام لئے بغیر ان پر دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ہے۔\932