رشتے کروانے والی خواتین کی سوئی ابھی تک وہیں اٹکی ہوئی ہے،جویریہ سعود

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:19

رشتے کروانے والی خواتین کی سوئی ابھی تک وہیں اٹکی ہوئی ہے،جویریہ سعود
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے رشتے کروانے والی آنٹیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کہاں پہنچ گئی لیکن ہماری پھوپھو، دادی اور نانی ابھی تک کالی اور موٹی میں پھسنی ہوئی ہیں۔جویریہ سعود نے رشتے کروانے والی آنٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے طنز کی، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا۔

اداکارہ نے جس ویڈیو پر طنز کی، اس میں رشتہ کروانے والی خاتون لڑکیوں کی جسامت اور رنگت پر بات کرتے دکھائی دیں۔رشتے کروانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ جو لڑکیاں موٹی ہوتی ہیں، وہ شرماتی رہتی ہیں، وہ دوسروں کے سامنے آنے سے بھی ڈرتی ہیں جب کہ کالی رنگت والی لڑکیوں میں بھی اعتماد نہیں ہوتا، وہ سامنے آنے سے کتراتی ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ جو لڑکیاں سلم ہوتی ہیں، گوری چٹی ہوتی ہیں، ان میں اعتماد ہوتا ہے، وہ بات کرتی ہیں، وہ سامنے آتی ہیں، انہیں کس طرح کی کوئی پریشانی نہ ہوتی۔

ان کی ویڈیو اور بات پر طنز کرتے ہوئے جویریہ سعود نے لکھا کہ دنیا کہاں پہنچ گئی لیکن ہماری بزرگ خواتین ابھی تک کالی اور موٹی میں پھنسی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ہماری آپا، پھوپھو، دادی، نانی، چاچی اور مامی ابھی تک موٹی اور کالی میں پھنسی ہوئی ہیں۔جویریہ سعود نے ایسی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ ہوش میں آئیں اور عقلمندی کی باتیں کریں، وہ جہالت کی انتہا نہ کریں۔جویریہ سعود کی بات سے دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے بھی اتفاق کیا اور کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ درست کہ رہی ہیں لیکن رشتے کروانے والی خواتین کی سوئی ابھی تک وہیں اٹکی ہوئی ہے۔