شوہر کی سابقہ بیوی سے خوشگوار تعلق ہے، جگن کاظم

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:31

شوہر کی سابقہ بیوی سے خوشگوار تعلق ہے، جگن کاظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ان کا شوہر کی سابقہ بیوی کے ساتھ خوشگوار تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ بچوں کی اہم تقریبات جیسے گریجویشن میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں، تاکہ بچوں کو اپنے والدین کی موجودگی اور تعاون کا احساس ہو۔جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد وہ دوسری شادی کرنے سے ہچکچا رہی تھیں کہ کہیں یہ رشتہ بھی ناکام نہ ہوجائے، تاہم ان کے اہلخانہ چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ زندگی کا آغاز کریں اور وہ خود بھی اس فیصلے کیلئے تیار تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ایسے شخص سے ہو جو کنوارہ نہ ہو تاکہ وہ ان کے حالات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

(جاری ہے)

جگن کاظم نے کہا کہ ان کی ملاقات فیصل ایچ نقوی سے ہوئی جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے سابقہ نکاح سے دو بچے بھی تھے، شادی کے بعد ابتدا میں انہیں اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ تعلقات بنانے میں دشواری ہوئی کیونکہ وہ انہیں قبول نہیں کر پا رہے تھے، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے بچوں سے قریبی تعلق قائم کرلیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان بچوں کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرتیں کیونکہ ان کی اپنی ماں موجود ہے، بلکہ وہ ان کی زندگی میں ایک بڑے اور معاون فرد کا کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :