خوا جہ سلمان رفیق کا مشیر و زیر اعلیٰ پنجاب ڈا کٹر و سیم کے ہمراہ کو ٹھہ کلا ں یو سی 80ڈ ھو ک چوہدریا ں کا دورہ

ایم ڈی واسا علاقہ میں پا نی کی با قا عدہ سپلا ئی کو یقینی بنا ئیں تا کہ لو گ پا نی کے غیر ضر وری ذ خیر ہ سے اجتناب کر یں،علاقے کی حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں ،قبر ستا نو ں میں سخت ڈ ینگی سر و یلئنس کر وائی جا ئے،وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب

پیر 2 اکتوبر 2017 18:48

خوا جہ سلمان رفیق کا مشیر و زیر اعلیٰ پنجاب ڈا کٹر و سیم کے ہمراہ کو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) صوبائی و زیر برا ئے سپیشلا ئز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن پنجاب خوا جہ سلمان رفیق نے و زیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر بر ائے انسداد ڈ ینگی پر و گر ام ڈا کٹر و سیم کے ہمراہ کو ٹھہ کلا ں یو سی 80ڈ ھو ک چوہدریا ں کا دورہ کیا اورڈینگی سر و یلئنس و لاروا تلفی کی سر گر میو ں کا جا ئز ہ لیتے ہو ئے ضر وری ہد ایات جا ری کیں ۔

خو اجہ سلما ن ر فیق نے ایم ڈی واسا کو ہد ایت کی کہ اس علاقہ میں پا نی کی با قا عدہ سپلا ئی کو یقینی بنا ئیں تا کہ لو گ پا نی کے غیر ضر وری ذ خیر ہ سے اجتناب کر یں نیز اس علا قے میں ڈینگی لاروے کا بھا ری مقدا ر میں ملنے کا خصو صی نو ٹس لیتے ہو ئے ضروری ہے کہ اس حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں اور قبر ستا نو ں میں سخت ڈ ینگی سر و یلئنس کر وائی جا ئے تاکہ ہا ٹ سپا ٹس کی نشا ند ہی اورلا رواتلفی کے عمل کے ساتھ ساتھ لاروا بر یڈ نگ کے لئے سا زگا ر ما حو ل کی وجوہات کو بھی ختم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے سر کاری محکموں کے سربراہان سے کمشنر آفس را ولپنڈی میںاہم اجلا س بھی کیا جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرعا رف ر حیم، اسسٹنٹ کمشنرصدر تسنیم علی خا ن، چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر فیا ض بٹ، ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبا ر، ایم ڈی واسا ، ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹاک و ڈ یر ی ڈ ویلپمنٹ ،سی او ضلع کو نسل اشر ف ما رتھ،پنجاب انفا ر میشن اینڈ ٹیکنا لو جی بورڈ کے نما ئندگا ن اور دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا ء اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈا کٹر و سیم نے کہا کہ تمام محکمو ں کی جا نب سے کئے جا نے والے قبل از وقت اقداما ت ، ڈ ینگی کے خلا ف جہد مسلسل اور فرض شنا سی کی و جہ سے را ولپنڈی میں ڈ ینگی صو ر تحال مکمل کنٹرول میں ہے اور حالیہ مو سم میں ڈینگی سے متا ثرہ محض84 مر یض ہیں۔ تا ہم ہمیں کے پی کے میں پھیلنے والی ڈ ینگی و با ء کو مد نظر ر کھتے ہو ئے مز ید احتیا طی تدابیر اپنا نے کی ضر ورت ہے کیو نکہ وہاں کے لو گو ں کی پنجاب میں آ زادا نہ آمد و ر فت اس وا ئر س پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے پیش کر دہ تفصیلی ر پو رٹ میں ڈا کٹرفیا ض بٹ چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ نے کہا کہ انسد اد ڈ ینگی سر گر میوں میں ان ڈور اور آ ئو ٹ ڈور سر و یلئنس پر خصو صی تو جہ دی جا ر ہی ہے اور لا روا تلفی کے عمل میں تیز ی لا نے کے ساتھ ساتھ فوگنگ بھی جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدا دڈ ینگی مہم میں تمام سر کا ری محکمو ں کے ساتھ مل کر مر بو ط انتظاما ت کر رہے ہیں تا کہ صفا ئی و د یگر احتیا طی تد ابیر اپنا کر اس موذ ی وا ئر س سے ہر ممکن چھٹکا رہ حا صل کیا سکے۔

متعلقہ عنوان :