Live Updates

افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا؛ امت مسلمہ کا اتحاد صہیونیت کے مظالم کے خلاف واحد ہتھیار ہے۔ چوہدری سالک حسین۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 جون 2025 11:46

افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا؛ امت مسلمہ کا اتحاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اسرائیل کی ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم روا رکھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بے گُناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بعد ہمارے خطے میں اسرائیلی دراندازی قابلِ تشویش  ہے۔

(جاری ہے)

ایران پر اسرائیلی افواج کے حملے قابل مذمت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بطور ایٹمی ریاست بہترین دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ محب وطن سوچوں کے انقلابی اقدام نے اسے ایٹمی پروگرام میں استقامت اپناتے ہوئے کامیاب بنایا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پاکستان کی بقا و سلامتی کی ضامن ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات