بلاول بھٹونے کراچی میں خواتین پر چاقو حملوں کا نوٹس لے لیا

پاکستان کی ہر ماں بہن بینظیر بھٹو ہے،خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے، چئیرمین پیپلزپارٹی کا بیان

جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:59

بلاول بھٹونے کراچی میں خواتین پر چاقو حملوں کا نوٹس لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے، خواتین کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں خواتین پر چاقو حملوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اوربہنوں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پیپلزپارٹی کسی صورت معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان کی ہر ماں بہن بینظیر بھٹو ہے، اس گھناونے فعل کا مرتکب ملزم گرفتار ہونا چاہئے ورنہ انگلیاں اٹھیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات گلشن اقبال میں نامعلوم چاقوبردار نے ڈیرھ گھنٹے کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے چار خواتین کو زخمی کردیا تھا، زخمیوں میں لائبہ، سونیا، نورین اور عریشہ شامل ہیں ،جس کے بعد گلشن اقبال ، گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں خواتین میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :