اخبارمیں ہیڈ لائنز کے بعد بزنس اور معیشت کا صفحہ پڑھتا ہوں، آرمی چیف
کشکول توڑنا ہےتوٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا،انفراسٹرکچراورتوانائی بہترہوئی لیکن کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس حق میں نہیں ہے،گروتھ اوپرجارہی ہے لیکن قرضے آسمان سے باتیں کررہےہیں،ملک کی داخلی وخارجی سلامتی کا ذمہ دار ہوں۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کراچی میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اکتوبر 2017 18:21
(جاری ہے)
بہترمعیشت اداروں کے استحکام اور قومی صحت کی عکاس ہے۔ معیشت دان ہوتاتوکہتامعاشی استحکام سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔
مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔اکانومی اور سکیورٹی میں مائیکروتعلق میں بہترین مثال کراچی ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ کشکول توڑنا ہے توٹیکس توجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرناہوگا۔معاشی پالیسیوں میں تسلسل اورٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا۔ اکانومی ملے جلے اشارے دے رہی ہے۔گروتھ اوپرجارہی ہے لیکن قرضے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ افراسٹرکچر اور توانائی بہتر ہورہی ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دودہائیوں سے سکیورٹی ریاست کامرکزی کام بن گیاہے۔جبکہ پچھلی دودہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔مضبوط معیشتوں نے جارحیت کابھی مقابلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ روس کمزوراقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا۔روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہ تھی بلکہ روس معیشت کمزورہونے سے ٹوٹا۔کویت اقتصادی قوت ہے لیکن کمزورسکیورٹی کے باعث نشانہ بنا۔عراق کا کویت پرحملہ اس کی مثال ہے۔آج دینامعیشت اور سکیورٹی میں توازن کی جانب گامزن ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے قیام امن کیلئے بہت محنت کی ہے۔کراچی میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جب کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثرہوتا ہے۔ امید ہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی۔دشمن پاکستان کوناکام بناناچاہتاہے ۔دشمن نے کراچی میں خون خراباکرکے عدم استحکام کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کواسوقت اسٹریٹجک چیلنجزکاسامناہے۔پائیدارترقی کیلئے امن وامان قائم کرناضروری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرزسکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں۔ہماری سکیورٹی ترجیحات کامعاشی مستقبل کے ساتھ گہراتعلق ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی اس کی مثال ہے۔سی پیک سے خطے کی معاشی ترقی میں دیرپااثرات مرتب ہوں گے۔ہم نے چینی دوستوں کومکمل سکیورٹی فراہم کی ہے۔سی پیک ایک مکمل ترقیاتی منصوبہ ہے۔منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اورخطے کومعاشی فائدہ ہوگا۔سی پیک کے منصوبے مکمل ہورہے ہیں،منفی پروپیگنڈے کے باوجودسی پیک کاسمجھوتہ نہیں کیا۔بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے حامی ہیں لیکن تعلقات یکطرفہ نہیں ہوسکتے۔آج کے دورمیں ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ ہم دنیاکے غیرمستحکم ترین خطے میں رہ رہے ہیں۔ہمیں مشرقی سرحد پرجارح بھارت اور مغربی سرحد پرغیرمستحکم افغانستان کاسامناہے۔مغربی سرحد کوسفارتی اور عسکری اقداما ت سے محفوظ بنارہے ہیں۔چاردہائیوں سے مختلف خطرناک چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں۔ہم نے ریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والے خطرات کوشکست دے دی ہے،پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال بہترہوئی ہے۔مسائل کوخطرہ بننے سے پہلے نمٹناہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی جامع کوششیں ضروری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عملدرآمدضروری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مدارس میں اصلاحات کامعاملہ بھی اہم ہے ۔مدارس میں ایسے اقدامات ہونے چاہئیں کہ طلباء معاشرے کامفیدشہری بنیں۔عدلیہ ،پولیس کے ساتھ مدارس کے نظا م میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔حالیہ محرم گزشتہ کے مقابلے میں پرامن ترین رہا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.