جمہوریت کرپشن کے ٹائٹل کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتی ، شیخ رشید
حدیبیہ کیس کے بعد شریف خاندان کا کوئی مستقبل نہیں،پنجاب میں سب سے زیادہ زیادہ کرپشن ہے،معاہدوں کی منظوری دبئی ٹوئن ٹاورزسے ہوتی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کیپٹن صفدر شریف خاندان کے سامنے اپنی حیثیت بحال کرنے کی تگ و دو میں ہیں اس لئے انہوں نے قادیانیوں کے خلاف تقریر کی،جب تک مریم نواز ہیں ، شہباز شریف اور چوہدری نثار کا کوئی مقام نہیں ان کو اسی تنخواہ پر کام کرنا پرے گا وزیر خزانہ 2ہفتوں میں تبدیل ہو گا، تاریخ میں نواز شریف جیسا مطلق العنان وزیراعظم اور شہباز شریف جیسا مطلق العنان وزیراعلیٰ کوئی نہیں رہا، انٹرویو
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:30
(جاری ہے)
اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کر کے نواز شریف کو پارٹی صدر بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوان مجھے کہتے ہیں کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیںآپ کا پروگرام دیکھتے ہیں۔ آپ سچ بات کرتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جونیجو کو جس برے طریقے سے نواز شریف نے نکالا مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے۔ نواز شریف جی ایچ کیو کی گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ۔ جونیجو سندھی وزیراعظم تھے اس لئے ان کو نکالا گیا۔ جتنا مطلق العنان وزیراعظم نواز شریف رہا اور جتنا مطلق العنان وزیراعلیٰ شہباز شریف ہے اتنا طاقتور پاکستان کی تاریخ میں کبھی کوئی نہیں رہا۔ کام کرنے کے لئے نواز شریف کو سب سے زیادہ وقت ملا۔ نا اہلی کے بعد نواز شریف اگر اسمبلی کالی نہ کرتے تو فوج نے آ ہی جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان مشیروں نے رموایا ہے ، بدقسمتی سے ان مشیروں میں ان کی بیٹی مریم بھی شامل ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کی کیا حیثیت ہے۔ کیپٹن صفدر شریف خاندان کے سامنے اپنی حیثیت بحال کرنے کی تگ و دو میں ہیں اس لئے انہوں نے قادیانیوں کے خلاف تقریر کی۔ کیپٹن (ر) صفدر کی جرات کی داد دیتا ہوں۔ کیپٹن صفدر نے کئی مرتبہ اسمبلی میں مجھے دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کا شوق کسی کو نہیں، ن لیگی خود اپنی پارٹی کو توڑ رہے ہیں۔ جب تک مریم نواز ہیں ، شہباز شریف اور چوہدری نثار کا کوئی مقام نہیں ان کو اسی تنخواہ پر کام کرنا پرے گا۔ شہباز شریف کبھی اپنے بھائی کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے عقلمندی سے کام لیا کہ انہوں نے کلثوم بی بی سے الیکشن لڑوایا۔ مریم نواز الیکشن لڑتی تو ان کی اصلیت سامنے آ جاتی کہ وہ کس پانی میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کھلنے والا ہے۔ پنجاب میں کرپشن سب سے زیاد ہے۔ سپریم کورٹ اگر حدیبیہ کیس کھولتی ہے۔ تو سب سے پہلے اس کیس کا فیصلہ ہو جائے گا اس کیس کیت حقیقات تیار پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ الیکشن کا وقت بہت حساس ہوتا ہے ۔ الیکشن ملک کی درودیوار ہلا دیتے ہیں، مجھے حالات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خدانخواستہ ملک کسی حادثے کی طرف نہ چلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے این آر او کا کوئی امکان نہیں ہے، آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے کہ نگران حکومت آئے یا ٹیکنوکریٹ حکومت آئے۔ حکومت اور اپوزیشن کی مرضی سے ہی نگران حکومت بنے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دسمبر تک سیاسی حالات بہتر ہو جائیں ۔ فوج اب تب تک نہیں آئے گی جب تک عوام فوج کو مجبور نہیں کرے گی۔ اہل نا اہل شخص کو بحال کرانے کی شق 203میں ترمیم ہو جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.