پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی تفصیلات اور نندی پور پاور منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی رپورٹ طلب کر لی، لیسکو صارفین سے اووربلنگ کی شکایات پر ذیلی کمیٹی قائم
جمعرات 12 اکتوبر 2017 17:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی 3 ہزار 8 سو سکیمیں چل رہی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کہا کہ مالی نظم و نسق سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر ترجیح نہیں۔ پی اے سی نے بجلی کی فراہمی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات اور وزارت بجلی، منصوبہ بندی اور کابینہ ڈویژن کے حکام کو بھی طلب کر لیا۔ کمیٹی نے نیسپاک کی آڈٹ رپورٹ 2016-17ء کا بھی جائزہ لیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آر ایل این جی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کیلئے کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے ٹینڈر میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ ہنگامی حالات کا بہانہ بنا کر 36 کروڑ 93 لاکھ کا جیو ٹیکنیکل انوسٹی گیشن کا کام بغیر اشتہار مختلف کمپنیوں کو دیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہنیسپاک کے پاس بہت وقت تھا، ہنگامی حالات نہیں تھے۔ پی اے سی نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو ایک ماہ میں معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ نیسپاک میں 16 سب انجینئیرز، ایسو سی ایٹ انجینئیرز، ٹیکنیشنز جعلی ڈگری کے حامل ہیں۔ فیلڈ اسسٹنٹس اور کلرکوں کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں۔ آڈٹ حکام نے مزید کہا کہ جعلی ڈگری والوں کو تنخواہوں و مراعات کی مد میں 11 کروڑ روپے ادا کئے گئے، افسران کو ڈگریوں کی تصدیق کے بغیر بھرتی کیا گیا اورنیسپاک نے جعلی ڈگری والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، جعلی ڈگری والے دو افسران نے حکم امتناعی لے لیا ہے۔ آڈٹ حکام نے جعلی ڈگری والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اگر نیسپاک کی یہ حالت ہے تو اور اداروں کی کیا ہو گی۔ روحیل اصغر نے کہا کہ اس معاملہ کو ایشو نہ بنائیں، اپنے اداروں کو خود بدنام نہ کریں۔ اگر 5600 ملازمین میں 16 کا معاملہ ہے تو یہ بڑی بات نہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ لیسکو میں اوور بلنگ کی شکایات ہیں، صارفین سے 3 ارب روپے بٹور لئے گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے بار بار کہتی رہی، صارفین کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے لیسکو صارفین سے اوور بلنگ پر ذیلی کمیٹی بنا دی جس میں عاشق گوپانگ، جاوید اخلاص اور صاحبزادہ نذیر سلطان شامل ہوں گے۔ ذیلی کمیٹی لاہور میں اجلاس کرے گی۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نندی پور پاور پلانٹ سے کم بجلی پیدا ہونے سے 9 ارب 12 کروڑ کا نقصان ہوا۔ جولائی2015ء سے جون 2016ء کے دوران ایک ارب 32 کروڑ 16 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ اس دوران پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 2 ارب 23 کروڑ 38 لاکھ یونٹ تھی۔ 91 کروڑ 21 لاکھ یونٹ کم بجلی پیدا ہونے سے 9 ارب 12 کروڑ کا نقصاں ہوا۔ پی اے سی نے نندی پور پاور منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ منصوبے کی لاگت 22 ارب سے بڑھ 66 ارب کیسے ہو گئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کیا ہم ان منصوبوں کا جائزہ لے سکتے ہیں جن میں عالمی ثالثی عدالتوں میں پاکستان کو جرمانے ہوئے۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، واپڈا اور جنکوز سے 293 ارب روپے لینے ہیں، وصولیوں کی رفتار بڑھائی گئی ہے، اب 271 ارب روپے رہ گئے ہیں۔ این ٹی ڈی سی حکام نے کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاکھڑا پاور پلانٹ کی مرمت نہ ہونے کے باعث 47 کروڑ 73 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، نقصانات بجلی کی پیداوار تعطل کا شکار ہونے کے باعث ہوئے۔ مظفر گڑھ کے تین سال سے بند پاور پلانٹ میںاوور ٹائم اور دیگر اخراجات کی مد میں 107 ملازمین پر ایک ارب خرچ ہوئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے صرف 107 ملازمین پر ایک ارب کے اخراجات ہوئے۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں اخراجات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی،چیئرمین پی اے سی خورشید شاہ کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تنخواہیں، اوورٹائم، بلنگ اور دیگر اخراجات سے متعلق بھی رپورٹ دیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کی عوام سے سوتیلوں والا سلوک کرتی ہے، مہینے کے آخر میں بل دیتے ہیں اور ایک دن میں بل جمع کرانا ہوتا ہے، بلوں کی وصولی میں رویہ ظالمانہ ہے، کے الیکٹرک ایک دن کے تاخیر پر بھاری جرمانہ لیتا ہے، تین دن تاخیر ہونے پر بجلی کاٹ لی جاتی ہے، کے الیکڑک خود وفاق کا 20 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.