عمران خان الیکشن کے بعد بقیہ زندگی’’سسرال‘‘برطانیہ میں گزاریں گے،رانا ثناء اللہ
عمران خان حسن اورحسین نواز کوبرطانیہ میں ملا کریں گے،ان کیساتھ شام کوچائے شائےبھی پیا کرینگے،راس العقیدہ مسلمان ہوں،منسوب کردہ بیان غلط ہے،چودھری نثارنےنوازشریف کی ذات کوکبھی ٹارگٹ نہیں کیا۔وزیرقانون پنجاب کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:07
(جاری ہے)
عمران حسن اور حسین نواز کیساتھ برطانیہ میں شام کو چائے شائے پیا کرینگے۔
شیخ رشید کو عدلیہ کا خود ساختہ ترجمان بننے کا کوئی حق نہیں۔ سپریم کورٹ شیخ رشید کو عدلیہ کا خود ساختہ ترجمان بننے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار مسلم لیگ ن کے ایک معزز اور محترم رہنما ہیں۔ چودھری نثارکا جےآئی ٹی، سپریم کورٹ اور نیب کورٹ کےعدالتی عمل سےمتعلق اپناموقف ہے۔ چودھری نثار نے نوازشریف کی ذات کو بالکل ٹارگٹ نہیں کیا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیب ایک اوپن کورٹ ہے وہاں ہر کسی کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے، ایک بڑا کیس چل رہا ہے تو وہاں سیاستدان اور وکیل سب ہی جائیں گے۔ ایک وکیل اوپن کورٹ میں جانے کا استحقاق رکھتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا تعلق منصورہ اور سیکریٹری بار کا ظہور الہیٰ روڈ سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہوں اور راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کے ناطے ختم نبوت پر ایمان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.