بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکلسن پیٹرک کارٹر کی ملاقات

جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکلسن پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ سکیورٹی اور دفاع میں تعاون بڑھانے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکلسن پیٹرک کارٹر پاکستان کے دورروزہ سرکاری دورہ پرجی ایچ کیو راولپنڈی پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ۔

(جاری ہے)

جنرل نکلسن پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سٹاف جنرل نکلسن ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ سکیورٹی اور دفاع میں تعاون بڑھانے امور زیر غور آئے ۔برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اورعلاقائی امن و سلامتی کے لئے پاک فوج کی مسلسل کوششوںکا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس ضمن میں پاکستانی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔