ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں ،پیپلز پارٹی میں جانے کے فیصلے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے، ایاز صادق
اگر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہے تو وہ پہلے مجھے اطلاع دے گی ،بیگم کلثوم نواز سے لندن جا کر حلف لینے کی باتیں بے بنیاد ہیں میرا بیٹا مجھے ملنے آرہا ہے وہ بھی سیاسی ہے میں بھی سیاسی ہوں اس کی بھی خبر بن جائے گی ‘ اسپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 17:42
(جاری ہے)
آج میرا بیٹا بھی مجھے ملنے آرہا ہے وہ بھی سیاسی ہے اور میں بھی سیاسی ہوں اس کی بھی خبر بن جائے گی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز کی پوری ٹیم این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مصروف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کی اسمبلی میں بھی روز سنتے تھے کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی اور اب بھی یہی سننے کو مل رہا ہے ۔موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک ذمہ دار صحافی نے پوچھا کہ آپ نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والی بیگم کلثوم نواز سے لندن جا کر اسمبلی رکنیت کا حلف لیا ہے ۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حلف صرف پارلیمنٹ کے ایوان کے اندر ہی لیا جا سکتا ہے حتی کہ میں قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں بھی رکن اسمبلی سے حلف نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نواز شریف ہیں اور وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں انکے پیپلز پارٹی میں جانے کے فیصلے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ بطور اسپیکر کسی کی گرفتاری کا حصہ نہیں ، اگر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہے تو وہ مجھے اطلاع دے گی ، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے قبل بھی نیب نے مجھے اطلاع دی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.