پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چار میچز کراچی میں کروانا چاہتے ہیں، سکیورٹی اداروں کا تعاون درکار ہے
سندھ حکومت کی مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی، ڈی آئی جی ایسٹ پی ایس ایل کرکٹ میچز کے جملہ امور کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صحافیوں سے گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 17:47
(جاری ہے)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے فورمیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان سے نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ باہمی سیریز کا معاملہ دو بورڈز کے درمیان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اسٹرکچر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کم ہیں جس پر ہم نے اعتراض کیا ہے اور میچز بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی پاکستان آکر کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔ فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال چیف سلیکٹر سلیکشن کمیٹی انضمام الحق سے کریں، وہ سلیکشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی فواد عالم کو کھلانے کا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا محسوس کرتا ہے کہ فواد کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تو انضمام پر پریشر ڈالیں۔ سری لنکن ٹیم کے کچھ معروف کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے سے متعلق ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن بورڈ کے چیئرمین نے انہیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پریس بریفنگ سے قبل انہوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی ہے اور وزیراعلی سندھ نے سکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے اور جو سکیورٹی کے معیار آپ کے ہیں سندھ حکومت اسی قسم کی سکیورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بھی خواہش ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے کیونکہ کراچی پرامن شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کراچی میں کرکٹ کی بحالی بھی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں فروری 2018 ء میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں پی سی بی سکیورٹی انچارج ریٹائرڈ کرنل اعظم خان نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ہونے والی ملاقات میں فروری 2018 ء میں کراچی میں پی ایس ایل کے تحت ہونے والے کرکٹ میچز کی سیکیورٹی پر تفصیلی بات چیت کی۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو پی ایس ایل کرکٹ میچز کے جملہ امور کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے باہم روابط میں رہتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا مکمل طور پر سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ کرکٹ سکیورٹی پلان کو ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جا سکے۔ کرکٹ میچز کے سیکیورٹی کے جملہ امور کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی کراچی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ آر آر ایف کی ایک پلاٹون کو بھی حرکت میں رکھنے کے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.