وزارت خزانہ پاکستان کی جانب سے 1000 اور1300 سی سی گاڑیوں پر عائد

ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف جیل روڈ لاہور کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وزارت خزانہ پاکستان کی جانب سے 1000 اور1300 سی سی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کیخلاف جیل روڈ لاہور کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اس ٹیکس کیخلاف جیل روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا جیل روڈ پر واقع گاڑیوں کے شوورومز کے مالکان نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درآمدی گاڑیوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی پر عائد مطالبات درج تھے مظاہرین نے کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے مذکورہ سی سی کی چھوٹی گاڑیاں بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عائد کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔

متعلقہ عنوان :