پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی جان و مال ، عزت نفس کی بحالی کو یقینی بناکر عوام کا اپنے اوپر اعتماد پیدا کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں ملک کی سطح پر کامیابی حاصل کرکے ملک سے کرپشن ولاقانونیت سمیت بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ مشن ہو گا
صوبائی وزیرآبپاشی و کھیل محمود خان کا و مٹہ سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو کر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے مگرمچوں کو انصاف کے کٹھہرے میں لاکھڑا کیا ہے ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جو جہاد شروع کیاہے اس کی ابتداء سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے شروع ہو گئی ہے اور انشاء الله مکمل طور پر ملک کی سیاست سے ان سیاسی مگرمچوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، پاکستان اور خاص خیبر پختونخوا تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم ضرورت اس امر کی کہ اس سے قوم اور ملک کے لئے بھر پور طریقے سے استفادہ کیا جائے گا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی بہتر صورت حال کے پیش نظر ملک اور بیرون ممالک کے سیاح سوات کے جنت نظیر مقامات سے بھر پور اندار میں لطف اندوز ہو رہے ہیں جس سے ملک کی تشخص مزید بہتر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سود کے خلاف قانون سازی کی منظوری سے انڈر پالئی اور سودخوری کا کاروبار کرنے والوں کی راہیں بند کر دی ہیں ۔ محمود خان نے کہا کہ ماضی میں لوگ دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں تھے لیکن پی ٹی آئی حکومت کی مثبت اور ٹھوس اقدامات کے سبب دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور لوگ آرام اور سکون کے ساتھ اپنے روزگار میں مشغول ہیں ۔ انہوں نے بعض مطالبات کے جواب میں کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹہ کے قیام کی منظور ی ہو چکی ہے اور جس پرعنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت علاقے میں درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.