کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، گاڑی سے راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد

کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندے گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) نیو کراچی صنعتی علاقے میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لوڈنگ پک اپ سے راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے بتایاکہ کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی علاقے میں پولیس ٹیم نے اسنیپ چیکنگ کے دوران لوڈنگ پک اپ سے کپڑے کے ڈھیر میں چھپے 3 راکٹس، 5 بارودی سرنگیں، ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت محمد سلطان اور عبدالرحمان عرف شاکر کے نام سے ہوئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان سے برآمد لوڈنگ پک اپ شریف آباد سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راکٹ اور بارودی سرنگیں کراچی میں دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے کی نیت سے لے کر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :