وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا،بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، مراد علی شاہ جس طرح ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا کوئی اور لیڈر آج تک ویسے نہیں کر سکا، 5 فروری کو یوم کشمیر کے طور پر مختص کرنا اور شملہ معاہدہ بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے، پی ٹی آئی نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے دروازے بند کرنے کا ڈرامہ کیا گیا ، عمران خان کی بدقسمتی ہے کے مزار میں نہیں پہنچ پائے شاہ محمود قریشی کی پہلے عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں۔ انکے بھائی نے بھی بتا دیا کہ وہ مزار کو بیچتے ہیں، شاہ محمودقریشی کے بھائی نے ان کو آئینہ دکھا دیا، ریلی سے خطاب
جمعہ 27 اکتوبر 2017 22:33
(جاری ہے)
اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔
بھارتی مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی کشمیر کے لئے ہر پلیٹ فارم پر بات اٹھائی، ذوالفقارعلی بھٹونے کشمیرکامقدمہ بھرپوراندازمیں لڑا۔ کشمیر کے اشو پر 1947 کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر اٹھایا، جس طرح ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا کوئی اور لیڈر آج تک ویسے نہیں کر سکا، 5 فروری کو یوم کشمیر کے طور پر مختص کرنا اور شملہ معاہدہ بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت جب بھی آئی کشمیر کے مسئلے کو سرفہرست رکھا لیکن موجودہ حکومت سمیت دیگر حکومتوں نے مسئلہ کشمیر اتنا اجاگر نہیں کیا جتنا کرنا چاہیے تھا۔ ہمیں چاہیے کہ متحد ہوکر پاکستان کو مستحکم کرنے کی بات کرنی چاہیے، جب تک پاکستان قوم میں مضبوظ عزم اور بلند حوصلہ ہے کشمیر کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ سیہون میں پی ٹی آئی کا جلسہ کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیہون میرا حلقہ ہے، پی ٹی آئی نے سیہون میں جلسہ کرکے مہربانی کی، جلسے میں سیہون کی10 آدمی بھی مقامی نہیں تھے، سوائے ایک قوم اور کچھ مزار کے زائرین کے علاوہ سب لوگ باہر سے لے کر آئے سیہون میرا تعلقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیہون پرتحریک انصاف کاپروگرام طے شدہ نہیں تھا، جلسے سے پہلے انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت سندھ کی تھی، جلسے کے کچھ دن پہلے ایک صاحب اسلحہ لے کر گئے تھے، پی ٹی آئی کو خاص طور پر کہا تھا کہ اسلحہ کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہتھیار لے کر گئے ،تحریک انصاف باہر سے اسلحہ بردارلاکردہشت گردی پھیلاتی ہے، اسلحہ بردار افراد ایک کونسلر بھی نہیں جیت سکتے۔پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں نے مزار میں جانے کے لیے کہا، عمران خان کو کسی نے قلندر کی مزار میں اندر جانے سے نہیں روکا۔ وزیراعلی سندھ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے دروازے بند کرنے کا ڈرامہ کیا گیا ، عمران خان کی بدقسمتی ہے کے مزار میں نہیں پہنچ پائے۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی کی پہلے عزت کرتا تھا لیکن اب نہیں۔ انکے بھائی نے بھی بتا دیا کہ وہ مزار کو بیچتے ہیں جس کے وہ گدی نشین ہے، اگر دروازے بند کئے گئے تو شاہ محمود قریشی چھلانگ لگا کر اندر گئے تھی یہ بے حرمتی شاہ محمود قریشی کے اپنے بھائی کو ان کے خلاف کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ کے اندر جانے کا بلاوہ ہوتا ہے جو شخص ایسے ہی لوٹ گیا اسے بلاوہ نہیں تھا، اب ڈرامے نہیں چلیں گے۔ شاہ محمودقریشی کے بھائی نے ان کو آئینہ دکھا دیا ہے، ان کو زبان سنبھال کربات کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سندھ میں جتنے جلسے کر چکے ہر بار یہی کہتے ہیں ہم نے سندھ میں انٹری کی، عمران خان کو اجازت ہے جتنے چاہے جلسے کرلیں سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو پسند کرتی ہے، 2018کیانتخابات میں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.