Live Updates

جب میں نے عمران خان کے رشتے سے انکار کیا تو مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوگئے تھے ،ْ عائشہ گلا لئی

میرے پارٹی کیساتھ اختلافات شروع ہوئے تو طالبان نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ،ْاور پیسوں کا تقاضا کیا ،ْ انٹرویو

اتوار 29 اکتوبر 2017 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے کہاہے کہ جب میں نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے رشتے سے انکار کیا تو مجھے بے ہودہ میسجز آنا شروع ہوگئے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے بتایا کہ جب میرے پارٹی کے ساتھ اختلافات شروع ہوئے تو مجھے طالبان نے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور مجھ سے پیسوں کا تقاضہ بھی کیا گیا جبکہ اس بات کی ایف آئی آر میں نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروا دی ہے اور یہ واقعہ میری پریس کانفرنس کرنے سے کچھ وقت پہلے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خا ن کے جلسوں میں گانے چلتے ہیں ،ریلیوں دھرنوں کے دوران بھی ناچ گانا ہوتا ہے وہاں پر ایک پٹاخہ تک کیوں نہیں چلتا۔

(جاری ہے)

عمران خان جذباتی انسان ہیں کبھی وہ پی ٹی پر حملہ کردیتے ہیں اور کبھی خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں جیسا کہ میری بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر کیا گیا لیکن بعد وہ مکر جاتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔

عائشہ گلا لئی کا کہناتھا کہ ہماری فوج جس طرح ملک و قوم کے لئے دہشتگردی کیخلاف مثبت کردار ادا کررہی ہے ہمیں اس کردار کو سراہنا چاہیے کیونکہ اس فوج میں ہمارے بیٹے بھائی ہیں لیکن عمران خان کبھی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں اورکبھی کہتے ہیں کہ فوج میرے ساتھ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فوج کسی ایک کی نہیں ہے فوج سب کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات