پاکستان کے ایک گاؤں میں نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں زبردستی پریڈ ، سوشل میڈیا صارفین میں غصے کی لہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اکتوبر 2017 16:24

پاکستان کے ایک گاؤں میں نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں زبردستی پریڈ ..
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اکتوبر 2017ء) : پاکستان کے ایک گاؤں میں انسانیت سے گرا ہوا اور ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کو زبردستی برہنہ حالت میں گلیوں میں چلنے پر مجبور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسانیت سوز واقعہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ علاقہ کے بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا جس کے بعد اسے برہنہ حالت میں پورے گاؤں کے سامنے گلیوں میں چلنے پر مجبور بھی کیا۔

(جاری ہے)

بظاہر مذکورہ لڑکی علاقہ کے دو قبیلوں کا کھلونا بنی۔ نوجوان لڑکی کو کپڑوں کے بغیر گاؤں کی گلیوں پھرایا گیا، بے بسی کی تصویر بنی یہ لڑکی دروازے بجا بجا کر کپڑے اور چادر مانگتی رہی لیکن با اثر افراد کے ڈر سے کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس اسٹیشن سے رجوع تو کیا لیکن پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس کو مجبوراً ایف آئی آر درج کرنا پڑی۔ ایف آئی آر میں 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :