
داتا دربار توسیعی منصوبے بارے اجلاس کا انعقاد،حکام کی بریفنگ
پیر 20 اکتوبر 2025 17:04

(جاری ہے)
گولڈن گیٹ کی طرف 4کنال4 مرلے کی ایکوزیشن کے لیے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو فنڈز ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں جبکہ بلال گنج کی طرف 5کنال15 مرلے کا ایکوزیشن پراسیس مکمل ہوچکا ہے۔
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار توسیعی منصوبے پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ داتا دربار بر صغیر کا سب سے بڑا دینی اور روحانی مرکز ہے،اس کی توسیع سے زائر ین کو سہولت ہوگی۔دربار حضرت داتا گنج بخش تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ اس عظیم ترقیاتی پراجیکٹ''ماسٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ داتا دربار کمپلیکس بشمول ٹریفک مینجمنٹ پراجیکٹ آف بھاٹی چوک'' کی تعمیر سے مزار شریف کا ٹوٹل رقبہ58 کنال سے بڑھ کر 85 کنال،مسجد و گیلری کا ایریا 16160مربع فٹ سے بڑھ کر 25265 مربع فٹ،صحن120000 مربع فٹ سے بڑھ کر135390 فٹ، برآمدہ و داخلی راستہ 45000 مربع فٹ سے بڑھ کر66701 مربع فٹ اور ٹوٹل کورڈ ایریا51163 مربع فٹ سے بڑھ کر 65810 ہوجائے گا۔مزید براں اس پراجیکٹ میں جامعہ ہجویریہ داتا دربار کی تعمیر نو اور طلبہ کا ہاسٹل بھی شامل ہے،جس میں آڈیٹوریم، لائبریری، کلاس رومز، ڈائننگ ہال، کچن وغیرہ تعمیر ہوں گے،جس کے بعد مدرسہ جامعہ ہجویریہ 24700 مربع فٹ سے بڑھ کر28680 مربع فٹ، داتا دربار پولیس اسٹیشن8084 مربع سے بڑھ کر10000 مربع فٹ، اوقاف دفاتر16753 مربع فٹ سے بڑھ کر 17550 مربع فٹ،مرکزی دربار4650 مربع فٹ،ایڈ من بلاک 6417 مربع فٹ، مرکزی ایوان3200 مربع فٹ اورشو ریکس کا ایریا3600 مربع فٹ تک پہنچ جا ئے گا،مزید براں مسجد و گیلری میں زائرین کی تعداد میں1600 سے 2600، صحن میں 10000 سے 11335،برآمدہ و داخلی کے زائرین میں3750 سے 5560، مردانہ لنگر خانے میں570 سے 1070،سماع ہال میں2735 سے 3780 تک اضافہ اورپارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے کی تعداد 260 سے بڑھ کر 340 تک ہوجائے گی۔مزید یہ کہ اسی منصوبے میں دفتر وزیر اوقاف، دفترزونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتادربار، خطیب داتا دربار آفس،دفتر چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی،لنگرہال، اعتکاف ہال، ایگزیکٹو دفاتر، دفتر شعبہ اکاونٹس، دفتر منیجر اوقاف، چائلڈ پروٹیکشن آفس،داتا دربار ایس ڈی او دفاترز اور سٹاف آفسز کی تعمیرات عمل میں آئیں گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا مفصل تصاویر لینے کا حامل جدید سیٹلائٹ خلا میں
-
سہیل آفریدی کا تمام قبائلی اضلاع میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان
-
تھری ایم پی او اور سیاسی ایف آئی آرز میں کسی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائےگا
-
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
-
حکومت سندھ کا وفاقی حکومت سے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا سونے کی درآمد اوربرآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی
-
وزیرخارجہ کا پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیرریمنڈاس کروبلیس کا خیرمقدم
-
برطانیہ کیلیے قومی اور نجی ائیرلائن کی اپرول بہت بڑا بریک تھرو ہے، وزیر ہوابازی
-
نرگس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، ایک دوسرے سے دعائوں کی درخواست
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی دیوالی کے تہوارپر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی منصوبے میں توسیع کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.