ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے پولیو کے قطر ے پلا کر ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

پیر 30 اکتوبر 2017 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے پولیو کے قطر ے پلا کر ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمدنعیم سندھو نے سول ہسپتال میںبچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ ،ڈاکٹر اشوک کھیٹپال اور دیگر موجود تھے ڈی سی نے اینٹی پولیو ڈرائیو کا بھی افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کے مطابق تین روزہ انسدادا پولیو مہم میں ضلع جیکب آباد کے 2لاکھ 39ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جاکر پولیوکے قطرے پلائیں گی عوام ٹییموں سے تعاون کرکے اپنے معصوم بچوں کا مستقبل محفوظ کریں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں یہ قومی فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :